Posts

Showing posts with the label بیماریاں اور علاج

ٹانسلز کا علاج(ToNSilS)

Image
گلے کی خرابی اور اس کا علاج   ٹانسلز کی عام علامات میں گلے کی خراش، بخار، سوجن ہوجانا ، ناک  بہنا، نگلنے میں تکلیف ہونا، سانس میں بدبو، کھانسی اور چھینکیں شامل ہیں۔ ٹانسلز کی بیماری کھانسی اور چھینکوں کے ذریعے ایک سے دوسرے کو لگتی ہے اس لیے اس کا فوری علاج ضروری ہوتا ہے۔ یوں تو ٹانسلز کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال کرایا جاتا ہے۔لیکن علامات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی گھریلو علاج کے ذریعے بھی انفیکشن سے بچا سکتا ہے۔  ۔شہد کا ٹوٹکہ ٹانسلز سمیت گلے کے کسی بھی مرض کے لئے شہد کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ شہد کو گرم پانی میں ڈال اور کسی اور چیز کے بنا ایسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد گلے کی سوجن اور تکلیف کو کم کرتا ہے ۔ تلسی کے پتے سے علاج: تلسی کے پتوں میں اینٹی وائرل خصوصیات ہیں۔ یہ گلے کی خراش کو کم کرنے کے ساتھ سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ ۔ ڈیڑھ کپ پانی میں ۱۰۔ ۱۲ تلسی کے پتے ڈال کر جوش دے لیں۔ ۔ دس منٹ تک پکا کر چھان لیں۔ ۔ اس میں لیموں کا رس شامل کریں ۔ چاہیں تو ایک چائے کا چمچ شہد بھی شامل کر لیں۔ ۔ دو، تین دن تک دن میں تین مرتبہ پیئیں۔ ۔ہلدی سے علاج ہلدی میں موجود ای...

گھریلو ٹوٹکے

Image
 بیماریاں اور گھریلو علاج کم عمری میں بالوں کا سفید ہوجانا خشک آملہ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں کہ آملہ کے ٹکڑوں کی شکل جھلسی ہوئی گرد جیسی ہو جائے۔ اس کے بعدروزانہ اس تیل کی سر میں مالش کریں۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا گلیسرین میں مالٹے کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد متاثرہ جلد پر لگائیں۔ بلند فشارخون(ہائی بلڈپریشر) دودھ کے ساتھ آملہ کھانے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ اسے صبح کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ دمہ ایک چمچ شہد میں آدھ چمچ دار چینی ملائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ باقاعدگی سے روزانہ یہ آمیزہ لیں۔ سر میں خشکی اور سکری آنا ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں دائمی سردرد ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔ قبض ، گیس کے باعث پیٹ کا اپھارہ ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں گلے میں درد ہونا تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں۔ منہ کا الس...