گھریلو ٹوٹکے

 بیماریاں اور گھریلو علاج



کم عمری میں بالوں کا سفید ہوجانا

خشک آملہ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں کہ آملہ کے ٹکڑوں کی شکل جھلسی ہوئی گرد جیسی ہو جائے۔ اس کے بعدروزانہ اس تیل کی سر میں مالش کریں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا

گلیسرین میں مالٹے کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد متاثرہ جلد پر لگائیں۔



بلند فشارخون(ہائی بلڈپریشر)

دودھ کے ساتھ آملہ کھانے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ اسے صبح کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

دمہ

ایک چمچ شہد میں آدھ چمچ دار چینی ملائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ باقاعدگی سے روزانہ یہ آمیزہ لیں۔

سر میں خشکی اور سکری آنا

ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں

دائمی سردرد

ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔

قبض ، گیس کے باعث پیٹ کا اپھارہ

ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں

گلے میں درد ہونا

تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں۔

منہ کا السر(منہ میں زخم ہو جانا)

کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں


ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموﺅں کا رس ڈالیں اور پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حیض کے دنوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔


Comments

Popular posts from this blog

Mushaf novel by Nimra Ahmed free download

Halim novel free download

صحیح بخاری حدیث نمبر 5