Posts

Showing posts with the label خبریں

سالانہ انکریمنٹ ختم

Image
 سلانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی سفارش عوام کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے ایک بڑی پریشانی کورونا کی صورت میں مسلسل اذیت کا سبب بنی ہوئی ہے جس کی بدولت پیشہ ور لوگ بھی بے روزگار ہوکر گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف ایک بری خبر آگئی ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئی ایم ایف کی شرائط پرسالانہ  انکریمنٹ ختم کرنے کی تجویزکی گئی ہے۔آل پاکستان کلرک ایسوسی کی جانب سے شہر بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تجاویز کو منظور نہ کیا جائے ،بصورت دیگر سڑکوں پر انہیں بھرپور قسم کے دھرنے کا سامنا کرنا پڑے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی تجویز نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔گزشتہ روز وفاق کو سفارشات دی گئیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط  پرسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ مکمل طورپرختم کردیا جائے, واضح رہے کہ تنخواہوں میں پہلے ہی اس سال اضافہ نہیں کیا گیا اوراب آئی ایم ایف کی نئی شرط آگئی ہیں۔اس سے مزید  پریشانی کی صورت حال پیدا ہوگی اور لوگوں مصیبتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ ہم سے تو خوشحالی والے نئے پاک...